QR CodeQR Code

ماہِ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبریز ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

7 May 2019 21:21

استقبال رمضان کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ ماہ صیام تقوی پرہیزگاری کی عملی تربیت کا مہینہ ہے، روزہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تاکہ بندہ تقوی اور پرہیزگاری اختیار کرسکے، روزہ ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھ کر ہی روزے کے مقصد کو پورا کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبریز ہے، رمضان برکتوں، رحمتوں، تقوی و پرہیزگاری، صبر و استقامت، ہمدردی، دعاوں، نزول قرآن مجید اور کثرت سے صدقہ و خیرات کا مہینہ ہے، اللہ کے عطا کردہ مال سے غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کی اعانت کرنا رب کی بارگاہ میں پسندیدہ عمل ہے۔ انہوں نے محمدی مسجد عقب بریگیڈ تھانہ لائنز ایریا میں استقبال رمضان کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام تقوی پرہیزگاری کی عملی تربیت کا مہینہ ہے، روزہ اللہ کی بے ریا عبادت ہے تاکہ بندہ  تقوی اور پرہیزگاری اختیار کرسکے، روزہ ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھ کر ہی روزے کے مقصد کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ مبارکہ میں عمل صالح، کار خیر اور روزہ داروں کو افطار کروانے کا بڑا اجر و ثواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 792863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792863/ماہ-رمضان-رب-کی-رحمتوں-اور-برکتوں-سے-لبریز-ہے-علامہ-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org