0
Tuesday 7 May 2019 23:42

حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان اور بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان اور بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیرونی اشاروں پر رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکالا گیا، پھل سبزیوں و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں، ذخیرہ اندوزی کرنیوالے اشیاء مہنگی کرنے میں کامیاب اور حکومتی دعوئے دھرے رہ گئے، پرائز کنٹرول ادارہ بے بس اور ناکام ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار کراچی میں مرکز اہلسنت پر کارکنان کے ہمراہ افطاری کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ من مانی قیمتوں کو روکنے اور قانون کو حرکت میں نہ لانا لٹیروں کا ساتھ دینا ہے، حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کریگی تو مہنگائی حکومت کی پالیسیوں سے بھی ڈبل ہوگی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پہلے ہی حکومتی معاشی پالیسیوں سے غریب پریشان حال اور بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کے ساتھ معاشی مثبت پالیسیاں مرتب کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضے یا ان کی غریب دشمن پالیسیوں سے نقصان کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حکومت اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معاشی استحکام کو یقینی بنائے، آئی ایم ایف کے قرضوں سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، عوام حکومتی ناقص پالیسیوں سے پریشان اور بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، ایسا لگتا ہے کہ حکمران غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 792876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش