0
Wednesday 8 May 2019 08:54

مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، امین گنڈاپور

مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
خبر کا کوڈ : 792905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب