QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، امین گنڈاپور

8 May 2019 08:54

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ظالمانہ تشدد کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔


خبر کا کوڈ: 792905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792905/مسئلہ-کشمیر-کو-دنیا-بھر-میں-اجاگر-کرنے-کیلئے-کوشاں-ہیں-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org