0
Wednesday 8 May 2019 09:33

داتا دربار دھماکا، ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا

داتا دربار دھماکا، ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار پر ہونیوالے دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں اس حوالے سے فی الحال تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔ دھماکے میں ایلیٹ فورس کے 4 جوانوں سمیت 5 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہیں جن میں 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اورریسکیو اہلکاروں کو فوری مدد کے لیے طلب کر لیا گیا جبکہ زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو میو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ گیٹ نمبر دو عام زائرین کیلئے نہیں کھولا جاتا بلکہ اس گیٹ سے لنگر اندار لے جایا جاتا ہے جبکہ مدرسہ کے طلباء اس گیٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 792914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش