0
Wednesday 8 May 2019 11:11

سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی ہٹانے پر برہمی، بھاجپا کا احتجاج

سیاسی کارکنوں کی سیکورٹی ہٹانے پر برہمی، بھاجپا کا احتجاج
اسلام تائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکیرٹری اشوک کول نے دھمکی دی کہ جب تک انکے ساتھیوں کو سیکورٹی نہیں دی جاتی وہ خود کی سیکورٹی کو سرنڈر کریں گے۔ جنوبی مقبوضہ کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں گزشتہ دنوں نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے ہلاک کئے گئے بھاجپا لیڈر گل محمد کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کے مابین شروع ہوئی بحث کے بیچ ہی سرینگر کی پریس کالونی میں بے جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے ان افراد کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جن کی سیکورٹی واپس لی گئی۔

بے جے پی کارکن اور لیڈران پارٹی کے جنرل سکیرٹری اشوک کول کی قیادت میں منگل کو ہلاکتوں کے خلاف  نعرہ بازی کی۔ اس موقعہ پر پارٹی کے جنرل سکیرٹری اشوک کمار کول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جن افراد کی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ لیا، اس پر غور کیا جانا چاہیئے۔ اشوک کول نے مزاحمتی لیڈروں کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم ان لوگوں کی سیکورٹی واپس لینے کے خلاف نہیں ہیں، جو ٹھیک کام نہیں کرتے، تاہم جو لوگوں میں پہنچ کر ان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں، ان کی سیکورٹی واپس دی جانی چاہیئے۔ اشوک کول نے دھمکی دی کہ جب تک انکے ساتھیوں اور دیگر جماعتوں کے لیڈروں کو سیکورٹی نہیں دی جاتی وہ خود اپنی سیکورٹی بھی سرنڈر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 792927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش