QR CodeQR Code

مودی انل امبانی سمیت کچھ افراد کے چوکیدار ہیں، راہل گاندھی

8 May 2019 17:49

کانگریس صدر نے ہر حالت میں قبائلیوں کے مفاد کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے قبائلی تحویل اراضی ایکٹ، قبائلی بل اور پنچایتی نظام دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی پر صنعت کار انل امبانی سمیت چنندہ لوگوں کے لئے چوکیداری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ملک کے عام لوگوں کی جیب سے روپیے نکال کر امبانی، نیرو اور میہول چوکسی جیسے چوکیداروں کو دے دیئے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خود کو ملک کا چوکیدار کہنے والے غریب کسانوں کے گھروں کے باہر نہیں ملتے لیکن وہ ارب پتیوں کے گھر کے باہر آسانی سے مل جاتے ہیں۔

کانگریس صدر نے ہر حالت میں قبائلیوں کے مفاد کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے قبائلی تحویل اراضی ایکٹ، قبائلی بل اور پنچایتی نظام دیا۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ کے تحت بستر میں تحویل میں لی گئی زمین کو پہلی بار قبائلیوں کو واپس کردیا ہے۔ راہل گاندھی نے تحویل اراضی ایکٹ کے ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں کی زمین کو ان کی اجازت کے بغیر تحویل میں نہیں لیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792928/مودی-انل-امبانی-سمیت-کچھ-افراد-کے-چوکیدار-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org