QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی

8 May 2019 10:42

داتا دربار کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام سرکاری عمارات اور مذہبی مقامات کے سکیورٹی انتظامات سخت کرنے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے داتا دربار کے باہر ہونیوالے بم دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی میں اضافہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ داتا دربار کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام سرکاری عمارات اور مذہبی مقامات کے سکیورٹی انتظامات سخت  کرنے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  صوبے بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مدارس، پنجاب سول سیکرٹریٹ، پی اینڈ ڈی پنجاب، لاہور ہائی کورٹ سمیت اہم ترین مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، جبکہ سرکاری دفاتر میں صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس میں سخت چیکنگ کے بعد ہی شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 792932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792932/محکمہ-داخلہ-نے-پنجاب-بھر-میں-سکیورٹی-سخت-کرنے-کی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org