QR CodeQR Code

امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چودھری سرور

8 May 2019 10:47

گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کر نیوالے وحشی درندے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بہت جلد مجرموں کی گردنوں تک قانون کے ہاتھ پہنچیں گے اور انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی داتا دربار کے باہر ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت۔ کہتے ہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشتگردی کرنیوالے وحشی درندے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کر نیوالے وحشی درندے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بہت جلد مجرموں کی گردنوں تک قانون کے ہاتھ پہنچیں گے اور انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 792933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792933/امن-دشمنوں-کو-کامیاب-نہیں-ہونے-دیں-گے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org