0
Wednesday 8 May 2019 14:49

لاہور خود کش دھماکہ بزدلانہ کاروائی ہے، امریکی سفارت خانہ

لاہور خود کش دھماکہ بزدلانہ کاروائی ہے، امریکی سفارت خانہ
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار پر خود کش حملے پر امریکی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بزدلانہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کو امریکی سفارت خانے نے بزدلانہ قرار دے دیا۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے رمضان کے پُر امن پیغام کے منافی ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے دھماکے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر کھڑی تھی، خود کش حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور دھماکا خود کش ہے، ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ دوبارہ ایسے واقعات کا ہونا بد قسمتی ہے، ہمیں سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیکورٹی پالیسی پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 792998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش