0
Wednesday 8 May 2019 14:56

اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری

اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کیں کہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کیا جائے۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے اسد عمر کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی واپسی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی تھی۔ ذرایع نے بتایا تھا وزیراعظم نے اسد عمر کو ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بننے کی پیش کش کی تھی۔


اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اسد عمر سے ملاقات کی تھی، جس میں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے شیخ رشید سے اسد عمر کی اب تک 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے تین دن قبل پاکستانی میڈیا نے ان کے قلم دان کی تبدیلی کی خبر دی تھی۔ وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا، جبکہ انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیراعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 793003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش