QR CodeQR Code

ہمیں سکیورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، اعجاز شاہ

8 May 2019 15:21

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سکیورٹی معاملات میں لوپ ہولز بند کئے جائیں گے، وہ واقعے کے بعد سے تحقیقاتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور دھماکا خودکش ہے، ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لاہور دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا اور اس حملے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیش رفت ملے گی۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ دوبارہ ایسے واقعات کا ہونا بدقسمتی ہے، ہمیں سکیورٹی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سکیورٹی پالیسی پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سکیورٹی معاملات میں لوپ ہولز بند کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کے بعد سے تحقیقاتی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ آج لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر کھڑی تھی، خودکش حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
 


خبر کا کوڈ: 793011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793011/ہمیں-سکیورٹی-پالیسی-پر-نظر-ثانی-کرنا-ہوگی-اعجاز-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org