0
Wednesday 8 May 2019 16:41

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، عمر ایوب

بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں کے معاملے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، ایک سے ڈیڑھ سال میں مرحلہ وار بجلی کی نرخوں میں اضافہ کریں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ نیپرا ایک ساتھ 2 روپے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، لیکن ایک ساتھ دو روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 793021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش