0
Wednesday 8 May 2019 17:21

کراچی، لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے پر پولیس کا دھاوا، حسن رضا سہیل سمیت متعدد گرفتار

کراچی، لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے پر پولیس کا دھاوا، حسن رضا سہیل سمیت متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے کا آج علی الصبح محاصرہ کرکے دھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل اور 20 شیعہ جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد کی پولیس ٹیم نے آج سحری کے فوراً بعد صدر مملکت کی رہائشگاہ پر جاری احتجاجی دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھاری نفری کی مدد سے دھرنے کا گھیراؤ کیا اور دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل اور دیگر 20 شیعہ جوانوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رات سحری سے قبل ہی دھرنے کے اطراف تعینات پولیس اہلکاروں کی غیر معمولی اور مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی تھیں، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر کچھ پولیس اہلکاروں نے قنات کے پیچھے سے ویڈیو بناکر دھرنے میں شریک افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا اور پھر مختلف گلیوں اور محلوں سے دھرنے کا گھیراؤ شروع کیا اور پہلے حسن رضا سہیل کو گرفتار کیا اور پھر 20 شیعہ جوانوں کا بھی حراست میں لیکر بہادرآباد تھانے منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس دس روز سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی تو کر نا سکی، الٹا خانوادہ اسیران پر جھوٹا پرچہ کردیا تھا، جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے بجائے ان کے اہلخانہ کو بھی مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔ سندھ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بہادرآباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ پر گذشتہ دس روز سے خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جاری پر امن احتجاجی دھرنے کو نقص امن کا باعث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 123/19ء میں دھرنے کے منتظمین راشد رضوی، صغیر عابد رضوی، حسن رضا سہیل، صفدر شاہ سمیت 250 صورت شناس افراد کو نامزد کیا گیا تھا، حسن رضا سہیل اور دیگر جوانوں کی گرفتاری بھی اسی ایف آئی آر کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش