QR CodeQR Code

شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، آئی ایس او

8 May 2019 17:38

ایک بیان میں صدر آئی ایس او کراچی محمد عباس نے کہا کہ شرکاء دھرنا کو گرفتار اور لواحقین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تمام مومنین و مومنات باالخصوص جوانوں سے اپیل ہے کہ خانوادہ لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے شیعہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا ساتھ دینے کا عہد کیا تھا اور آج جب حالات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، شرکاء دھرنا کو گرفتار اور لواحقین کو ہراساں کیا جا رہا ہے ایسی صورتحال میں ہم خوانوادہ لاپتہ فرزندان پاکستان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر آئی ایس او کراچی نے تمام مومنین و مومنات باالخصوص جوانوں سے اپیل ہے کہ خانوادہ لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 793027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793027/شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-خانوادوں-کو-کسی-صورت-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org