0
Wednesday 8 May 2019 17:47

وزیراعلٰی اور گورنر خیبر پختونخوا کی داتا دربار دھماکے کی مذمت

وزیراعلٰی اور گورنر خیبر پختونخوا کی داتا دربار دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے لاہور داتا دربار میں پولیس وین کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلٰی محمود خان نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے نادیدہ دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانیت کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ اسی طرح گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی اپنے ایک مذمتی بیان میں دھما کے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 793028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش