0
Wednesday 8 May 2019 19:21

ایران کی قومی سلامتی کونسل نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد روک دیا

ایران کی قومی سلامتی کونسل نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد روک دیا
اسلام ٹائمز - آج 8 مئی 2019ء امریکہ کے ایران کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کے ٹھیک ایک سال ایک ماہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اس معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 8 مئی 2019ء سے ایران جوہری معاہدے میں طے پانے والے بعض اقدامات پر عملدرآمد کو روک دے گا اور اس معاہدے سے مکمل طور پر باہر آنے سے پہلے معاہدے میں شامل روس، چین اور یورپی ممالک کو معاہدے میں طے کی گئی تمام شقوں خاص طور پر بینکنگ سسٹم کی بحالی پر عملی اقدامات اٹھانے کے لئے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے بیان کے مطابق اس کونسل کے سربراہ اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کی طرف سے جوہری معاہدے میں شامل ہر ایک ملک کے سربراہ کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں 60 دن کی مہلت سے باقاعدہ طور پر آگاہ کئے جانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ جب بھی معاہدے کے مطابق ایران کے حقوق کو بحال کر دیا گیا، ایران بھی جوہری معاہدے کی معطل شدہ شقوں پر اسی تناسب سے عملدرآمد شروع کر دے گا لیکن اگر ایسا نہ ہو پایا تو اسلامی جمہوریہ ایران مرحلہ وار طور پر تمام شقوں پر عملدرآمد کو روک دے گا۔
خبر کا کوڈ : 793044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش