0
Wednesday 8 May 2019 21:58

داتا دربار حملہ، سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

داتا دربار حملہ، سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے لاہور داتا دربار کے اطراف اور پولیس وین کے قریب خودکش حملے کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے انجام دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھانے، تھانوں کی سطح پر روابط مربوط کرنے، پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی سخت بنانے، جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے حوالے سے مخصوص پوائنٹس بناکر مجموعی امور کو ٹھوس اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں آئی جی سندھ نے رینج، اضلاع اور زونل پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹیوں پر تعینات تمام پولیس افسران و جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کا پابند بنایا جائے اور مجموعی سیکیورٹی، حکمت عملی و لائحہ عمل پر عملدرآمد کو یقینی بنانے سے متعلق و حفاظت خود اختیاری جیسے اقدامات پر بریفنگ کو بھی ممکن بنایا جائے، تاکہ جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تمام تر کاروائیوں کو منظم اور کامیاب بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 793069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش