QR CodeQR Code

ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

8 May 2019 23:50

رجمان کے مطابق 3 مئی کو رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان طاہر حفیظ شہید ہوا تھا اور اس کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی جب کہ 5 مئی کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر 3 اور 5 مئی کو بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ترجمان کے مطابق 3 مئی کو رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان طاہر حفیظ شہید ہوا تھا اور اس کی 9 سالہ بہن طاہرہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی جب کہ 5 مئی کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے خاتون سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے، بھارت ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، بھارت کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793089/ایل-او-سی-پر-فائرنگ-بھارتی-ڈپٹی-ہائی-کمشنر-کی-دفتر-خارجہ-طلبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org