0
Thursday 9 May 2019 00:50

چینی حکام کا پاکستانی لڑکیوں کی جعلی شادیوں اور جسم فروشی کے لیے اسمگلنگ کی خبروں کا نوٹس

چینی حکام کا پاکستانی لڑکیوں کی جعلی شادیوں اور جسم فروشی کے لیے اسمگلنگ کی خبروں کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر اسمگل کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں پاکستانی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ چینی حکومت نے پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادیوں اور جسم فروشی کے لیے چین اسمگلنگ کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ چینی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں اور چینیوں کے رشتے کرانے والے غیر قانونی اداروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی اداروں سے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادی کے بہانے چین اسمگلنگ کے کیس میں پولیس رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں شادیوں کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والا شخص زن شادیاں کرانے کے نیٹ ورک کا حصہ ہے، مسٹر زن کی بیوی اور والد نے چین میں میرج بیورو بنا رکھا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مسٹر زن کینال روڈ پر کرائے کے گھر میں شادی کے لئے چینی افراد کو رکھتا تھا، شادی کے عوض گروہ چینی افراد سے 18 سے 35 لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق زن مقامی ایجنٹوں کو 50 ہزار روپے تک دیتا تھا، فیصل آباد کی رہائشی 18 لڑکیوں کی شادی چینی لڑکوں سے کروائی گئی۔ ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر چین اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں اسلام آباد سے مزید 12 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 793093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش