QR CodeQR Code

حکومت نے تمام اہم اقتصادی عہدوں پر آئی ایم ایف کے وفادار بٹھا دیئے ہیں، محمد زبیر

9 May 2019 03:18

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط سخت ہوتی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے آج تک پارلیمان میں آکر یہ نہیں بتایا کہ اسد عمر کو کس بات پر نکالا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام ٹیم تبدیل کردی ہے اور اہم اقتصادی عہدوں پر آئی ایم ایف کے وفادار بٹھا دیئے ہیں، جو آئی ایم ایف کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں جارہا ہے، لیکن ایک طرف آئی ایم ایف والا بٹھا دیا ہے، دوسری طرف بھی آئی ایم ایف والا بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط سخت ہوتی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے آج تک پارلیمان میں آکر یہ نہیں بتایا کہ اسد عمر کو کس بات پر نکالا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام ٹیم تبدیل کردی ہے اور اہم اقتصادی عہدوں پر آئی ایم ایف کے وفادار بٹھا دیئے ہیں، جو آئی ایم ایف کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 793098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793098/حکومت-نے-تمام-اہم-اقتصادی-عہدوں-پر-آئی-ایم-ایف-کے-وفادار-بٹھا-دیئے-ہیں-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org