QR CodeQR Code

ٹرمپ کا بیٹا امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں طلب

9 May 2019 08:32

ڈونلڈ جونیئر سے 9 جون 2016ء کو روسی وکیل سے ملاقات پر سوالات پوچھے گئے تھے، ڈونلڈ جونیئر سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے رابطے پر بھی سوالات پوچھے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کو طلب کر لیا۔ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر بیان کے لیے ٹرمپ فیملی کے کسی فرد کو پہلا باقاعدہ سمن جاری کیا گیا ہے، ڈونلڈ جونیئر اس سے قبل رضا کارانہ طور پر ذاتی حیثیت میں کمیٹی میں پیش ہوئے تھے۔ ڈونلڈ جونیئر سے 9 جون 2016ء کو روسی وکیل سے ملاقات پر سوالات پوچھے گئے تھے، ڈونلڈ جونیئر سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے رابطے پر بھی سوالات پوچھے گئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 793112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793112/ٹرمپ-کا-بیٹا-امریکی-سینیٹ-انٹیلی-جنس-کمیٹی-میں-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org