0
Thursday 9 May 2019 09:38

داتا دربار دھماکے کا زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا

داتا دربار دھماکے کا زخمی ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا نام صدام حسین ہے جو گزشتہ صبح داتا دربار خود کش دھماکہ میں زخمی ہوا تھا۔ صدام حسین  کا تعلق قصور سے تھا۔ داتا دربار دھماکہ میں اب تک شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے باہر ہونے والے دھماکے میں گزشتہ روز 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید ہوئے تھے۔ جن کی تعداد اب 11 ہوگئی ہے۔ شہید اہلکار صدام حسین کی  میت کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 793123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش