0
Thursday 9 May 2019 21:10

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرکے 4 دہشتگردوں کو بارودی مواد اور دستی بموں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فورس نے بہاولپور میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور دستی بم بر آمد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو دہشتگردوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، گرفتار دہشت گرد کسی جگہ بھی دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے تھے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 793139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش