QR CodeQR Code

داتا دربار دھماکے کا مبینہ سہولت کار گرفتار کر لیا گیا

9 May 2019 10:58

ذرائع کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 3 مختلف ٹیلی فونز کالز داتا دربار کے علاقے سے کی گئی جن میں ’’مشن مکمل ہونے‘‘ کی اطلاع دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جس تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس کا ٹویٹر اکاونٹ بھی افغانستان سے ہی ہینڈل ہو رہا ہے۔ خودکش بمبار کو چند روز قبل لاہور لایا گیا تھا اور داتا دربار کے قریب ہی کہیں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغانی ہے اور اس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے داتا دربار خودکش حملے کا ایک مبینہ سہولت کار گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم موبائل فون پر افغانستان سے رابطے میں تھا۔ ذرائع کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 3 مختلف ٹیلی فونز کالز داتا دربار کے علاقے سے کی گئی جن میں ’’مشن مکمل ہونے‘‘ کی اطلاع دی گئی۔ ذرائع کے  مطابق جس تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اس کا ٹویٹر اکاونٹ بھی افغانستان سے ہی ہینڈل ہو رہا ہے۔ خودکش بمبار کو چند روز قبل لاہور لایا گیا تھا اور داتا دربار کے قریب ہی کہیں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغانی ہے اور اس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بھی وہی گروہ ملوث ہے جس نے اس سے قبل مال روڈ اور گلشن اقبال پارک میں دھماکہ کیا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور افغان ایجنسی این ڈی ایس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 793149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793149/داتا-دربار-دھماکے-کا-مبینہ-سہولت-کار-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org