0
Thursday 9 May 2019 15:38

جموں میں بی جے پی کے ریاستی عہدیداروں و ضلع صدور کا اجلاس

جموں میں بی جے پی کے ریاستی عہدیداروں و ضلع صدور کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جموں میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی کے ریاستی عہدہ داروں اور ضلع صدور نے شرکت کی۔ رویندر رینہ نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ایم پی جگل کشور شرما، شمشیر سنگھ منہاس، سابقہ نائب وزیراعلی کویندر گپتا، ریاستی جنرل سیکرٹری اشوک کول، سابقہ وزیر ست شرما، ریاستی جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صدر رویندر رینہ نے انیل پریہار، اجیت پریہار، چندر کانت، گل محمد میر و دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں کو خراج ادا کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک عظیم سماج بے شمار قربانیوں پر تعمیر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بطور لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دہائیوں سے فراموش ہر ایک فرد کو بااختیار بنانے کا کام کیا ہے، جس کا عوام نے انہیں بھاری ووٹنگ کے ذریعہ سے انعام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بڑی بے تابی سے 23 مئی کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے، تاکہ نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیراعظم بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی لیڈر شپ نے بھی متعدد لیڈروں کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے کے لئے بھیج کر ریاستی یونٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش