0
Thursday 9 May 2019 12:08

کانگریس نے کشمیر میں بھاجپا کیخلاف سازش رچی ہے، بھاجپا

کانگریس نے کشمیر میں بھاجپا کیخلاف سازش رچی ہے، بھاجپا
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیہہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پیسے تقسیم کئے جانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانگریس کی طرف سے رچی گئی سازش ہے تاکہ بی جے پی کی شبیہ کو خراب کیا جا سکے۔ جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے انچارج وکرم رندھاوا، جس پر پریس کانفرنس کے دوران لیہہ کے صحافیوں میں نوٹ تقسیم کرنے کا الزام ہے، نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی مخالف عناصر نے کانگریس کے ساتھ مل کر یہ سازش رچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو لفافے تقسیم کئے جا رہے ہیں، ان میں نوٹ نہیں بلکہ وزیر دفاع کے دورہ کے دعوت نامے تھے، کچھ صحافیوں نے لفافے کھولے اور یہ کہہ کر واپس لوٹا دیئے کہ انہیں خصوصی دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہے لیکن مابعد کانگریس کے حمایتی کچھ صحافیوں نے ان لفافوں میں نوٹ ہونے کا الزام عائد کر دیا۔

وکرم رندھاوا نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ان صحافیوں نے ان کے ساتھ کھانا کھایا جس کے لئے بی جے پی نے 11 ہزار روپے بل ادا کیا، کیا یہ رشوت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ایک دن کے بعد بھاجپا کے خلاف شکایت درج کروائی۔ انہوں نے جموں کے صحافیوں پر اس معاملہ کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے جموں پریس کلب کو کانگریس اور کشمیر کے حمایتی لیہہ کے صحافیوں کے خلاف صف آراء ہونے کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 793152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش