QR CodeQR Code

سانحہ داتا دربار، بہت جلد قانون کا ہاتھ مجرموں کی گردن پر ہوگا، عثمان بزدار

9 May 2019 11:25

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد اپنے تمام دورے منسوخ کر دیئے تھے، مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور داتا دربار دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد اپنے تمام دورے منسوخ کر دیئے تھے، مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے بہت جلد اصل مجرموں کے گردن پر قانون کا ہاتھ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 793173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793173/سانحہ-داتا-دربار-بہت-جلد-قانون-کا-ہاتھ-مجرموں-کی-گردن-پر-ہوگا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org