QR CodeQR Code

ایلیٹ فورس کو صرف بڑے آپریشنز تک محدود کر دیا گیا

9 May 2019 11:52

آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ روٹین ڈیوٹی اور معمولی آپریشنز ضلعی پولیس و دیگر فورسز سرانجام دیں گی۔ عام شہریوں کیساتھ بطور گن مین ڈیوٹی دینے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی فوری واپس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے اور احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ کرنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ داتا دربار دھماکے میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کی شہادتوں کے بعد آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو معمولی آپریشن، عام ڈیوٹی اور عام شہریوں کیساتھ بطور گن مین ڈیوٹی سرانجام دینے سے روک دیا۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ خصوصی تربیت یافتہ ایلیٹ فورس کے جوان صرف بڑے آپریشنز اور مخصوص ڈیوٹیوں پر ہی جائیں گے۔ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ایلیٹ فورس کی نئی ڈیوٹی بارے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ روٹین ڈیوٹی اور معمولی آپریشنز ضلعی پولیس و دیگر فورسز سرانجام دیں گی۔ عام شہریوں کیساتھ بطور گن مین ڈیوٹی دینے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی فوری واپس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے اور احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ کرنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 793190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793190/ایلیٹ-فورس-کو-صرف-بڑے-ا-پریشنز-تک-محدود-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org