0
Thursday 9 May 2019 15:52

سانحہ داتا دربار، ایوان وزیراعظم کو رپورٹ بھجوا دی گئی

سانحہ داتا دربار، ایوان وزیراعظم کو رپورٹ بھجوا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانخہ داتا دربار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایوان وزیراعظم کو بھجوا دی جبکہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانخہ داتا دربار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایوان وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا ازسرنوء جائزہ لیں اور جہاں کوئی کمی ہے اس کو فوری پورا کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک میں جمعہ کے اجتماعات اور رمضان بازاروں سمیت دیگر مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 793222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے