0
Thursday 9 May 2019 18:09

امریکہ کا چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزام

امریکہ کا چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تجارتی معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان چین کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے چینی اشیاء پر ٹیکس عائد کیے تو اس کے جواب میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے جمعے کو 200 ارب روپے کی چینی اشیاء پر ڈبل سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایک طرف دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کے بیانات داغے جا رہے ہیں۔

جب کہ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان امریکا میں تجارتی مذاکرات بھی جاری ہیں۔ امریکا میں چین کے وفد کی سربراہی نائب وزیراعظم لیو ہی کر رہے ہیں جنہیں چین میں ایک طاقتور عہیدار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ چینی حکام سے مذاکرات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے، اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔ خیال رہے کہ 2018ء میں امریکا نے چین کی اشیاء پر 250 ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کئے جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر 110 ارب ڈالر کے ٹیکس نافذ کیے۔
 
خبر کا کوڈ : 793228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش