QR CodeQR Code

اسد عمر قائمہ کمیٹی خزانہ کے رکن مقرر، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

9 May 2019 22:31

ذرائع کے مطابق اسد عمر کو پی ٹی آئی کے سید باسط احمد سلطان کی جگہ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ انہیں فیض اللہ کی جگہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ اسد عمر کمیٹی کو چیئرمین بنانے کے لیے پیر کو فنانس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنا دیا۔  تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو کمیٹی برائے خزانہ کا رکن بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کو پی ٹی آئی کے سید باسط احمد سلطان کی جگہ کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے جبکہ انہیں فیض اللہ کی جگہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ اسد عمر کمیٹی کو چیئرمین بنانے کے لیے پیر کو فنانس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پیشرفت اسد عمر اور عمران خان کی اس ملاقات کے بعد ہوئی جس میں سابق وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 793269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793269/اسد-عمر-قائمہ-کمیٹی-خزانہ-کے-رکن-مقرر-اسپیکر-نے-نوٹیفکیشن-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org