QR CodeQR Code

حکمران قوم کو یکجا نہیں کر سکے، ثروت اعجاز قادری

9 May 2019 23:04

اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانا حکمرانوں کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے ہمارے حکمران قوم کو یکجا نہیں کر سکے، قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خواب ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انسانیت کی بلارنگ و نسل و زبان خدمت کرنا عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے، مگر بدقسمتی سے غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو رہی ہیں، غریبوں کیلئے مختص ہونے والا فنڈ کرپشن و اقرباء پروری کی نظر ہو جاتا ہے،حکومت زکواۃ کے نظام کی تقسیم کو درست کرلے، تو حقداروں کو ان کا حق ملنے کے ساتھ غربت میں بھی کمی واقع ہوگی، حکمران زکواۃ کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 793270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793270/حکمران-قوم-کو-یکجا-نہیں-کر-سکے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org