QR CodeQR Code

عامر فاروقی میں اگر جرات ہے تو طالبان، داعش اور لشکر جھنگوی کا مسلک بیان کریں، علامہ مقصود ڈومکی

9 May 2019 23:51

جیکب آباد پریس کلب پر علامتی دھرنے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ 126 دن تک وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے والے کس قانون کے تحت نہتے مظلوموں پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، عمران خان مسنگ پرسنز سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادوں کے احتجاجی دھرنے سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے پریس کلب جیکب آباد پر علامتی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعصب ڈی آئی جی عامر فاروقی کی پریس کانفرنس کو رد کرتے ہیں، جس نے پاکستان کے پانچ کروڑ اہل تشیع کی توہین کی ہے، اگر جرات ہے تو طالبان، داعش اور لشکر جھنگوی کا مسلک بیان کرو، جنہوں نے پاک فوج پر حملے کئے اور 80 ہزار پاکستانیوں کا خون بہایا۔ انہوں نے کہا کہ 126 دن تک وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے والے کس قانون کے تحت نہتے مظلوموں پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، عمران خان مسنگ پرسنز سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان پر اپنا سب کچھ نچھاور کیا، انہیں آج آل سعود کے ریال اور امریکن ڈالرز پر پلنے والوں کی سازشوں کا سامنا ہے، آج ملت جعفریہ کو حق گوئی اور حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، داتا دربار پر حملہ کرنے والوں نے اس سے قبل شہباز قلندر، عبداللہ شاہ غازی اور دیگر اولیاء کرام کے مزارات پر حملہ کیا، مگر ان کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں تحفظ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 793280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793280/عامر-فاروقی-میں-اگر-جرات-ہے-طالبان-داعش-اور-لشکر-جھنگوی-کا-مسلک-بیان-کریں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org