0
Friday 10 May 2019 03:36

شمالی کوریا، ہفتے میں دوسری مرتبہ کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا، ہفتے میں دوسری مرتبہ کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے رواں ہفتے دوسری مرتبہ کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2 میزائل کا تجربہ کر لیا۔ میزائل تجربہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے شمالی کوریا اسٹیفن بیگن شمالی کوریا میں وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا اور اپنے ہم منصب سمیت جوہری سفیر لی ڈو ہون سے ملاقات کے لیے پیانگ یانگ میں موجود ہیں۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان معاہدے کی ناکامی کے احتجاج کے طور پر سامنے آیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2 میزائلوں کو شمال مغربی علاقے کوسونگ سے مشرق کی جانب فائر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں نے 420 کلومیٹر اور 270 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور وہ 50 کلومیٹر تک ہوا میں گئے جس کے بعد وہ سمندر میں گرے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ان میزائلوں کی اقسام کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ کوریا ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورم کے سینیئر محقق یانگ یو کے کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ کونسے میزائل تھے اور انہوں نے کتنی مسافت طے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنی پرانی جنگ کی حکمت عملی پر پہلے ہی لوٹ گیا تھا، مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ کرتا رہے گا، یہ ایسا ہے جس پر امریکا براہ راست رد عمل نہیں دے سکتا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ملاقاتیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں شمالی کوریا نے میزائل تجربوں کو موخر کرتے ہوئے امریکی تحفظات دور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 793288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش