QR CodeQR Code

امریکا طالبان مذاکرات کا چھٹا دور ختم

10 May 2019 10:03

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق چھٹے دور میں کچھ باتوں میں پیش رفت ہوئی اور کچھ باتیں بدستور حل طلب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق بات چیت اگلے مذاکرات میں جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ دوحا میں جاری امریکا طالبان امن مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہو گیا، ترجمان طالبان کے مطابق مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق چھٹے دور میں کچھ باتوں میں پیش رفت ہوئی اور کچھ باتیں بدستور حل طلب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق بات چیت اگلے مذاکرات میں جاری رہے گی، چھٹا دور مجموعی طور پر مثبت رہا، فریقین نے بھرپور طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ اگلے دور میں متعلقہ مسائل اور امن بات چیت میں پیش رفت پر مزید بات ہو گی۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن عمل کا چھٹا دور 30 اپریل کو شروع ہوا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 793293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793293/امریکا-طالبان-مذاکرات-کا-چھٹا-دور-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org