QR CodeQR Code

ہم ایران کے جوہری معاہدے کی پرزور حمایت کرتے ہیں، آسٹریلیا

10 May 2019 15:45

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ مریس پین نے کہا کہ ہم معاہدے کے تمام فریق ممالک کو معاہدے کے احترام اور اس پر مکمل عملدرآمد کی دعوت دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز - آسٹریلیا کی وزیر خارجہ مریس پین نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں شامل دوسرے ممالک کی طرف سے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے اور امریکہ کے یکطرفہ طور پر معاہدے کو ترک کر دینے کے ایک سال ایک ماہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اس جوہری معاہدے کی کچھ شقوں پر عملدرآمد کو روک دینے اور فریق ممالک کو معاہدے پر مکمل عملدرآمد  کے لئے 60 دن کی مہلت دینے جبکہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں معاہدے کو ترک کر دینے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس معاہدے کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔

آسٹریلوی وزیرخارجہ نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو ترک نہیں کرنا چاہتا لہذا ہم ایران کو صبر، حوصلہ اور اپنے معاہدے پر عملدرآمد کی دعوت دیتے ہیں۔ ماریس پین نے مزید کہا کہ ہم معاہدے کے تمام فریق ممالک کو ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے احترام اور اس پر مکمل عملدرآمد کی دعوت دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793350/ہم-ایران-کے-جوہری-معاہدے-کی-پرزور-حمایت-کرتے-ہیں-آسٹریلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org