0
Friday 10 May 2019 18:38

پینتھرس پارٹی کا بی جے پی لیڈران کیخلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ

پینتھرس پارٹی کا بی جے پی لیڈران کیخلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے لیہ رشوت خوری معاملہ میں ملوث بی جے پی کے لیڈران کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں می منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی سکیرٹری کیپٹن انیل گور نے بدنام زمانہ لیہ رشوت خوری معاملہ اجاگر کیا اور پریل کلب لیہ کی جانب سے دائر شکایت کی لیٹر بھی میڈیا کو دکھائی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران پیسوں اور غنڈہ گردی کی جانب توجہ مبذول کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تمام حد پار کی ہیں اور کھلے عام قوانین کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کی پیسوں کے لفافے بانٹتے ہوئے عکس بندی سی سی ٹی وی میں بند ہے۔ انہوں نے لیہ میڈیا کی سراہنا کی جنھوں نے نہ صرف لفافے لوٹا دیئے بلکہ لیہ پولیس کے پاس ایک تحریری شکایت درج کی ہے۔ انہوں نے لیہ پولیس کی جانب سے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی مبینہ کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اقتدار کا غلط استعمال سے تعبیر کیا۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے گورنر انتظامیہ سے معاملہ کا نوٹس لینے اور انٹی کورپشن بیورو کو اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش