QR CodeQR Code

نریندر مودی انتخابی تقریر کرنے سے قبل ہوم ورک کرلیا کریں، ممتا بینرجی

10 May 2019 21:06

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہیکہ وہ دوسری ریاستوں میں شکست کھا چکے ہیں، اسلئے وہ یہاں آکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں مگر بنگال میں بھی انہیں خالی ہاتھ رہنا پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی موسم میں تقریر کرنے سے قبل ہوم ورک کرلیا کریں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی مسلسل غلط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ چونکہ مودی یہ جانتے ہیں کہ وہ انتخاب ہار رہے ہیں اس لئے ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنے کے بجائے غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بنگال میں تمام پولنگ بوتھوں پر مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو معلوم ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں شکست کھا چکے ہیں، اس لئے وہ یہاں آکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں مگر بنگال میں بھی انہیں خالی ہاتھ رہنا پڑے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی نے ملک کے آئین، جمہوریت اور عدالت تینوں کو ختم کردیا ہے اور اب مرکزی فورسز پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بنگال میں آنے سے قبل تھوڑا ہوم ورک کرلیا کریں۔


خبر کا کوڈ: 793356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793356/نریندر-مودی-انتخابی-تقریر-کرنے-سے-قبل-ہوم-ورک-کرلیا-کریں-ممتا-بینرجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org