QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر شوکت اعوان نے استعفٰی دے دیا

10 May 2019 18:56

صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کے نام استعفے میں انہوں نے موجودہ حالات میں تنظیمی مسولیت پر کام کرنے سے معذوری کا اظہار کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے شوکت اعوان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدر ملک شوکت علی اعوان نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کے نام استعفے میں انہوں نے موجودہ حالات میں تنظیمی مسولیت پر کام کرنے سے معذوری کا اظہار کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے شوکت اعوان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے۔ عقائد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری سید جعفر علی شاہ کو ضلعی آرگنائزر مقرر کر دیا ہے اور تین ماہ کے اندر انتخابات کا مرحلہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ ملک شوکت علی اعوان کو متنازع ذاکرین کیساتھ رابطے پر تنظیمی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 793408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793408/شیعہ-علماء-کونسل-ضلع-لاہور-کے-صدر-شوکت-اعوان-نے-استعف-ی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org