0
Friday 10 May 2019 20:24

قبائلی اضلاع انتخابات، پہلے روز کسی امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے

قبائلی اضلاع انتخابات، پہلے روز کسی امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے۔ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق پہلے دن کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ضم شدہ اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 2 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔ ‏الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی تک کی جاسکے گی اور ‏اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔ ‏کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی، ‏کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی۔ ‏الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی اور‏ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔ ‏خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی انتخاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 793424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش