0
Friday 10 May 2019 23:00

آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے سے معیشت غیر مستحکم ہوگی، ثروت اعجاز قادری

آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے سے معیشت غیر مستحکم ہوگی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی بجائے عوامی منشاء کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشی پالیسیاں مرتب کرے، آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلانے سے مہنگائی میں اضافہ اور معیشت غیر مستحکم ہوگی، آئی ایم ایف کی قرضے کی شرائط غریب دشمن ہے، حکومت ایسے شرائط قبول نہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کا کہ آئی ایم ایف استحصالی قوتوں کا ایسا ادارہ ہے، جو قرضوں کی مد میں استحصالی پالیسیاں منواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے، مہنگائی ختم، روزگار اور بنیادی حقوق غریبوں کو فراہم کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رحمت، مغفرت اور نجات کے مہینے میں ذخیرہ اندوزی اور من مانی مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی جائے۔ اہنوں نے کہا کہ رمضان المبارک غریبوں کو معاشی تحفظ دیتا ہے، مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے غریبوں کو بھوک افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ من مانی مہنگائی کو روکنے کیلئے اقدامات نہ ہونا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ آنا سوالیہ نشان ہے، عوام ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرپشن کا خاتمہ اور مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 793433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش