0
Friday 10 May 2019 21:06

مہنگائی کی وجہ سے عوامی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم

مہنگائی کی وجہ سے عوامی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  مہنگائی کی وجہ سے عوام جس مشکل میں ہیں اس کا مجھے احساس ہے۔ راولپنڈی میں ماں و بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے، اس کا مجھے احاس ہے، گیس، بجلی اور مہنگائی بڑھنے کی  وجہ اداروں کا مقروض ہونا ہے، پچھلا نظام صحیح نہیں تھا جس میں بجلی اور گیس پر قرضے چڑھے ہوئے تھے، گیس سیکٹر پر 150 ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا، ان قرضوں کو اتارنے کے لیے تھوڑی دیر قوم کو مشکل سے گزرنا ہو گا۔ آمدنی کو بڑھائیں گے اور خرچے کم کریں گے مگر آمدنی بڑھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے جاتے رہتے ہیں، مشکل وقت سے گزر جائیں گے اس لیے  فکر نہ کریں۔ یہ عظیم ملک بنے گا، جیسے جیسے نظام ٹھیک ہوتا جائے گا، عوام کو اندازہ ہو گا کہ اللہ نے اس ملک کو کتنی نعمتوں سے نوازا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا حل کرنا حکومت کا کام ہے، حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بنائیں، ان پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے دیں گے، غریب گھرانوں کو وسائل فراہم کریں گہ تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں، شہروں میں غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے سستے گھروں کی اسکیم لا رہے ہیں  جس سے عام آدمی کو سستا گھر ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 793435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش