0
Friday 10 May 2019 21:16

کے پی کے، سیاحتی سیزن میں ماحول دوست بیگز متعارف کروانے کی ہدایت

کے پی کے، سیاحتی سیزن میں ماحول دوست بیگز متعارف کروانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں عید کے بعد سیاحتی سیزن میں پلاسٹک بیگز پر پابندی، ماحول دوست بیگز متعارف کروانے اور صفائی کیلئے عارضی بنیاد پر 4 ماہ کیلئے اضافی افرادی قوت حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عید کے بعد خیبر پختونخوا میں سیاحتی سیزن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے کی۔ اجلاس میں سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کالام، گلیات اور چترال سے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال، سوات اور ناران میں سیاحتی سرگرمیوں، صفائی اور ٹریفک پلان پر گفتگو کی گئی۔ اس سال سیزن میں صرف سوات میں 22 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کو عملہ اور ریسکیو 1122 کو 24 گھنٹے دستیاب رکھنے کے احکامات دیئے گئے جبکہ صفائی کیلئے عارضی بنیاد پر 4 ماہ کیلئے اضافی افرادی قوت حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا کہ دریا میں گندگی پھینکنے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، کیا سوات میں دریا کنارے لینڈ فل سائٹ ہے؟ اجلاس میں پلاسٹک بیگز پر پابندی اور ماحول دوست بیگز متعارف کروانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ اس سے قبل سیاحوں کے پسندیدہ مقام ہنزہ میں پہلے ہی پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ پابندی متعارف کروانے کے بعد ہنزہ پلاسٹک کو ممنوع قرار دینے والا ایشیا کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔ ہنزہ میں دکانداروں اور پلاسٹک بیگ کا کام کرنے والے افراد کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ 20 اپریل کے بعد پلاسٹک بیگ کو بنانا، فروخت کرنا، خریدنا اور اس کا استعمال جرم سمجھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 793438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش