QR CodeQR Code

پاکستان سے جانیوالی غیر ملکی پرواز کو بھارتی فضائیہ نے زیردستی جے پور اتار لیا

10 May 2019 21:19

پرواز کو کراچی سے نئی دہلی کیلئے جانا تھا۔ تاہم یہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارت میں داخل ہوئی، بھارتی فضائیہ کے طیارے اچانک فضاء میں نمودار ہوئے اور غیر ملکی ائیر لائن کے مسافر طیارے کو زبردستی جے پور ائیرپورٹ پر اترنے پر مجبور کر دیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی فضائیہ نے مسافر طیارے کو کس وجہ سے جے پور ائیرپورٹ پر زبردستی اتارا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فضائیہ نے ایک اور شرپسندانہ حرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اڑان بھرنے والے طیارے کو زبردستی بھارت میں اتار لیا ہے، کراچی کے قائداعظم ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو بھارتی فضائیہ نے جے پور ائیر پورٹ پر اتار لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اپنی شرپسندانہ حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی امن کی خواہش کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایک اور شرپسندانہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے اڑان بھرنے والے طیارے کو زبردستی بھارت میں اتار لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نے جمعہ کے روز کراچی سے اڑان بھری تھی۔ پرواز کو کراچی سے نئی دہلی کیلئے جانا تھا۔ تاہم یہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارت میں داخل ہوئی، بھارتی فضائیہ کے طیارے اچانک فضاء میں نمودار ہوئے اور غیر ملکی ائیر لائن کے مسافر طیارے کو زبردستی جے پور ائیرپورٹ پر اترنے پر مجبور کر دیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی فضائیہ نے مسافر طیارے کو کس وجہ سے جے پور ائیرپورٹ پر زبردستی اتارا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 793439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793439/پاکستان-سے-جانیوالی-غیر-ملکی-پرواز-کو-بھارتی-فضائیہ-نے-زیردستی-جے-پور-اتار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org