0
Friday 10 May 2019 21:21

قبائلی ضلع باجوڑ، پولیو آفیسر عبداللہ جان کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

قبائلی ضلع باجوڑ، پولیو آفیسر عبداللہ جان کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو آفیسر عبداللہ جان کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں پولیو آفیسر کے لواحقین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عبداللہ جان کے قتل کیخلاف اور ان کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مقتول کے بھائی یونس اور دیگر مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا کہ عبداللہ جان کے قتل میں ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شہید عبداللہ جان کے چھوٹے بھائی یونس نے کہا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی  ذاتی دشمنی نہیں اور یہ کہ ان کے بھائی نے قوم کے بچوں کے بہتر مستقبل اور صحت کی خاطر پولیو کا بیڑا اٹھایا اور بلا آخر اسے اپنے جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کسی سرکاری افسر یا منتخب نمائندے نے غم رازی کے لیے ان کے ہاں جانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سینئر رہنما مولانا خان زیب نے کہا کہ حکومت باجوڑ میں امن و آمان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرے جو اس وقت باجوڑ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اگر یہاں امن ہوگا تو یہاں شفاف سیاست، تجارت اور تعلیم کا حصول سب کچھ ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 793440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش