QR CodeQR Code

پاراچنار، حکومت لاپتہ افراد کے ساتھ اپنے بچوں جیسا سلوک کرکے عدالت میں پیش کرے، پیش امام علامہ فدا مظاہری

10 May 2019 22:00

مرکزی جامع مسجد کے خطیب اور روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے خطبہ جمعہ کے دوران پاکستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاراچنار سمیت پاکستان میں زبردستی سے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت سے  پرزور اپیل کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد کے خطیب اور روحانی پیشوا علامہ فدا حسین مظاہری نے خطبہ جمعہ کے دوران پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے ذکر کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ قائم کرنے والے خود اسلام سے کتنے عاری ہیں، کیا ایک اسلامی ریاست میں بے گناہ افراد کو اٹھا کر غائب کردئیے جاتے ہیں اور ان کے والدین اور اہل خانہ کو اذیت ناک سزا کی اسلام اجازت دیتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم پاراچنار سمیت پاکستان میں زبردستی سے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے حکومت سے  پرزور اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان افراد کے ساتھ اپنے بچوں جیسا سلوک کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ان میں سے جو سزاوار ہیں، مجرم کے خلاف ساری قوم حکومت کے ساتھ متفق ہے، جبکہ جو بے گناہ ہیں، انہیں مزید تکلیف نہ پہنچائیں، انہیں جلد از جلد رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 793445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793445/پاراچنار-حکومت-لاپتہ-افراد-کے-ساتھ-اپنے-بچوں-جیسا-سلوک-کرکے-عدالت-میں-پیش-کرے-امام-علامہ-فدا-مظاہری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org