QR CodeQR Code

جی بی کی خاتون صوبائی وزیر کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

10 May 2019 22:11

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ جی بی کی ایڈوائس پر صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کو کابینہ سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی کی خاتون وزیر کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ جی بی کی ایڈوائس پر صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کو کابینہ سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خاتون صوبائی وزیر کو برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آرڈر 2018ء کی شق 38a کے مطابق وزیر کو برطرف کرنے کا اختیار گورنر کے پاس ہے اس لیے گورنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ثوبیہ مقدم کا تعلق دیامر سے ہے، انہوں نے دو سال قبل وزیر اعلیٰ کے نام ایک خط میں دیامر کو نظر انداز کرنے اور وعدوں پر عمل نہ ہونے کیخلاف شکایت کی تھی جس کے بعد سے صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ کے مابین اختلافات پیدا ہوئے۔ وزیر اعلیٰ جی بی کے ساتھ دیامر سے تعلق رکھنے والے تین صوبائی وزراء کے سنگین اختلافات پائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 793448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793448/جی-بی-کی-خاتون-صوبائی-وزیر-کو-برطرف-کرنے-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org