0
Saturday 11 May 2019 01:09

عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی، منظور وسان کی پیش گوئی

عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی، منظور وسان کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی اور نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنے کی سازش ہے، عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔
خبر کا کوڈ : 793461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب