QR CodeQR Code

عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی، منظور وسان کی پیش گوئی

11 May 2019 01:09

ایک بیان میں رہنما پی پی نے کہا کہ سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنے کی سازش ہے، عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے، نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی اور نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنے کی سازش ہے، عید کے بعد عمران خان کے لئے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان پر آئی ایم ایف کا کنٹرول ہوگیا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔


خبر کا کوڈ: 793461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793461/عید-کے-بعد-عمران-خان-لئے-مشکلات-بڑھیں-گی-منظور-وسان-کی-پیش-گوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org